مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ہندو یاتریوں کی بس گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریاست تلنگانا میں 80 سے زائد یاتریوں کو لے جانے والی بس پُر خطر پہاڑی پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک و زخمیوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ریسکیو اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے تلنگانہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی یاتریوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ